Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

سانحہ 9 مئی ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

افواج پاکستان نے سانحہ 9 مئی پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں نے بغاوت کی اور ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے ذریعے افواجِ پاکستان نے سانحہ9 مئی کے یومِ سیاہ کے حوالے سے واضح موقف پیش کیا ہے۔

افواجِ پاکستان کے مطابق ہماری قومی تاریخ کے اس سیاہ دن، ان شر پسند عناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے سے تعلق رکھنے والے مقامات کی توڑ پھوڑ کی، جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغناؤں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا، ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی مذموم مہم شروع کی گئی،سانحہ کے منصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، اعلامیہ کے مطابق سانحہ کے منصوبہ سازوں کو قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 9 مئی کے سانحے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی، 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ایسی حرکت نہ کرے۔

آج کے دن مسلح افواج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں، ہمارے شہداء اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،23دہشت گرد ہلاک،جھڑپوں میں 7 فوجی افسران و جوان شہید

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کا جولائی میں بجلی فی یونٹ 5 کی بجائے 7 روپے کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy