Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںموسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں رواں ہفتہ کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔

بلوچستان میں 16 اپریل کی رات سے19 اپریل کے دوران گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، آواران، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید، موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 17اپریل کی رات سے21 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، بعض مقا ما ت پر شدیدموسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

18سے22اپریل کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش،بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

18سے21اپریل کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 18 سے20 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سندھ میں 17اپریل کی رات سے19 اپریل کی صبح تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

17 اور 18 اپریل کو شدید موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(گوادر،کیچ، آواران اور قلات) جبکہ 18 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

18 سے21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ آندھی،جھکڑ،ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 مہلک بیماریوں کی ویکسین کی قلت

Mobeera Fatima

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوں گے، حافظ حمداللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy