Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

محمد عامر نےقومی ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کر دیا

قومی فاسٹ بولر محمد عامر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کر دیا۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر محمد عامر نے پچ پر وکٹ لے کر جشن منانے کے انداز میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی اوراس کی کیپشن میں ”بسم اللہ الرحمن الرحیم” تحریر کیا جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ فاسٹ بولر نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جہاں عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہے وہیں دو نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم نے گزشتہ دنوں اپنی ریٹائرمنٹ ختم کرکے خود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔عماد وسیم نے آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی گزشتہ سال نیوزی لینڈ ہی کے خلاف راولپنڈی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کی تھی۔

انہوں نے حالیہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف ناقابل شکست نصف سنچری بنانے کے علاوہ ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

عماد وسیم66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 486 رنز بنانے کے علاوہ 65 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔محمد عامر نے آخری مرتبہ 2020 میں پاکستان کی طرف سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا تھا۔محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 59 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2، تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کی 34 میں سے 24 جامعات مستقل وائس چانسلرز سے محروم

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy