Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں ، گلگت میں بارش کا امکان

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں کئی مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدر آباد، سکھر اور نواب شاہ آج بھی صوبہ سندھ کے گرم ترین شہر ہوں گے  جہاں پارہ 42 سے 45 ڈگری تک جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، بہالپور اور ساہیوال میں پارہ 42 سے 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں پارہ 40 ڈگری یا اس سے زیادہ رہے گا۔

دوسری جانب پشاور میں 38، اسلام آباد اور کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related posts

قیمتوں میں بڑی کمی ،سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

Mobeera Fatima

پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں

Mobeera Fatima

موزمبیق میں کشتی ڈوب گئی ، 90 افراد ہلاک ، 25 لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy