Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان میں ہو گا۔

خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے سرکاری زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوگا جبکہ غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے۔

غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا جس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو چکی ہے اور اس روز چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو گی۔

غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا اور اس دن مطلع صاف ہونے کے پیش نظر 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور اس طرح عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر ، مصر ، حماس اور امریکا کے مذاکرات

Mobeera Fatima

پنجاب اسمبلی میں سانحہ9مئی کے حوالے سے قرارداد جمع

Mobeera Fatima

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1286 روپے کی ہوگئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy