Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور انجری سے واپس آنے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ریکارڈز پر نظریں مرکوز کرلیں۔

رضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے 3 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، دونوں کرکٹر نے یہ کارنامہ محض 81 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

رضوان 78 اننگز میں 2 ہزار 981 رنز کیساتھ تیز ترین 3 ہزار سے محض 19 رنز دور ہیں، اگر وکٹ کیپر بیٹر ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن جائیں گے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ایک قابل ذکر سنگ میل کے قریب ہیں، انہوں نے 50 میچز میں 98 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انہیں 100 وکٹوں کے کلب میں شمار ہونے کیلئے محض دو وکٹیں درکار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

Related posts

مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے پرمٹ لازمی ، اطلاق آج سے ہو گا

Mobeera Fatima

خواتین پر تشدد میری ریڈ لائن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Mobeera Fatima

پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy