Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

کسان کارڈ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے وکیل کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز، صوبائی حکومت اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کئے جائیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی زیرِ صدارت زرعی اصلاحات پر منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دی تھی۔

Related posts

عمران خان سے ملاقات کیلئے ایس او پیز طے ، 3 فوکل پرسن مقرر

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں مزید 800 روپے اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 47 ہزار 300 کا ہو گیا

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy