Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے

بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ انکا شمار بطور اداکارہ صف اول میں ہوتا ہے، انکے مطابق انھوں نے غلطیاں بھی کیں لیکن ہمیشہ اپنے کام سے سیکھا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران 49 سالہ سونالی باندرے کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی یہی سمجھتی ہیں کہ وہ سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

سونالی کا کہنا تھا کہ 1990 کے عشرے میں جب کیریئر شروع کیا تو کچھ نروس تھیں اسی لیے کبھی بھی اسے بہت زیادہ انجوائے نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کافی کم عمری میں فلم انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی۔ بطور اداکارہ وہ تربیت یافتہ نہیں تھیں اور نہ انھوں نے رقص سیکھا تھا۔

Related posts

سونا مزید مہنگا ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

لیجنڈری فٹبالر ٹونی کروس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ زیر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy