Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 69 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  619 پوائنٹس کے اضافے سے 69 ہزار 35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

سپریم کورٹ ، مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

Mobeera Fatima

پاکستان میں فروخت ہونے والے کھانسی کے سیرپس میں زہریلے مواد کی موجودگی کا انکشاف

Mobeera Fatima

آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy