Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، جو بہتر تھا وہ فیصلہ کیا، کپتان بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد حارث پی ایس ایل میں ٹھیک پرفارم نہیں کرسکا، جو کھلاڑی ٹیم کیلئے بہتر تھا اس کو فائنل کیا، ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے.

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانی ہے، ہم نے تین روز بھرپور محنت کی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے 100 فیصد کارکردگی کا کہا ہے، کرکٹ وہ گیم ہے جو پوری قوم کو ایک پیج پر لاتی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی، ہر کوئی پلان میں شامل ہے، تمام کھلاڑی میرے لیے اہم ہیں، ٹیم کیلئے جو بہتر فیصلہ تھا وہ کیا۔ کوشش ہوگی وہی پلیئرز کھیلیں جو ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

قومی کرکٹر محمد حارث کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بابر نے کہا کہ حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا، اس وقت جو کرنا چاہیے تھا نہیں کیا۔ یہ نہیں کہ وہ برا کھلاڑی ہے لیکن ہر ایک پر ایسا وقت آتا ہے، مجھ پر بھی ایسا وقت آیا تھا۔

فاسٹ باؤلر عامر جمال سے متعلق انہوں نے کہا کہ عامر جمال اور کھیلے گا تو مزید بہتر ہوگا، ٹیسٹ کی پرفارمنس سے ٹی 20 سے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی میں وقت لگے گا۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر محمد علی کو حارث رؤف کی جگہ شامل نہ کرنے کے سوال پر کپتان نے کہا کہ حارث رؤف نے بہت جلد ریکور کیا ہے، حارث رؤف ہمیشہ مثبت رہتا ہے، اسکی بہترین کارکردگی ٹی ٹوئنٹی میں ہی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مخالف ٹیم کے خلاف کوئی نہ کوئی پلان ہوتا ہے، بیٹنگ ہو یا باؤلنگ پلاننگ کرنی پڑتی ہے۔ ویرات کوہلی بہترین پلیئر ہیں، کوہلی کیخلاف پلاننگ بھی اچھی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کس کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے، ایک ماہ پہلے نہیں بتاسکتا، اس دن بہترین کمبی نیشن لے کرجائیں گے۔

Related posts

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

Mobeera Fatima

چھیڑ چھاڑ کے سین پر مادھوری کے رونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اے ایس آئی کو 3 سال قید

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy