Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ جولائی 2023 میں میٹنگز ہوئیں تھیں جس میں پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ 9 ماہ کا تھا اور پھر انتخابات ہونے تھے، ترقیاتی بجٹ کو فریز کرنے کا مشورہ خسارے کو کم کرنے کیلئے دیا گیا، گردشی قرض پر اگر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

پاکستان کی اقتصادی پیشرفت حوصلہ افزا لیکن چیلنجز اب بھی درپیش ہیں، پاکستان کو دیرپا شرح نمو کیلئے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا، معاہدے میں آئی ایم ایف کی تجاویز پر پاکستان نے بہتر عملدرآمد کیا ہے، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ آئندہ ماہ اپریل میں ختم ہو جائے گا۔

نئے پروگرام کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام بات چیت کریں گے، نئے قرض پروگرام کیلئے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

ٹیکس محصولات اور ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا اور توانائی کے شعبے میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، بجلی کی شعبے میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، توانائی کے شعبوں میں قیمتوں میں طریقہ کار کے تحت اضافہ کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو۔

ٹیکس تناسب میں اضافہ آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت میں اہم امور ہے، پاکستان کو قرضے کی واپسی کی سہولت درکار ہے یا اس کے بغیر معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، قرض کی رقم اور آئی ایم ایف پالیسی پیکیج کے ذریعے معیشت پائیدار ہوگی، مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مالیاتی تعاون حاصل کرنے کا انحصار پاکستان پر ہے۔

Related posts

ٹی20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

موزمبیق، ہیضے کے خوف سے بھاگنے والے 96 افراد کشتی ڈوبنے سے ہلاک

Mobeera Fatima

تیسرا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy