Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

حکومت سے مذاکرات کا علم نہیں ، عمران خان کی رہائی ڈیل کا حصہ نہیں ہو گی ، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اہم ہے ، باضابطہ مذاکرات کا مجھے علم نہیں۔

 علی محمد خان نے کہا کہ میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نہ ہی تصدیق کر سکتا ہوں ،
پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی نوعیت کیا ہے اس پر بات ہونی چاہیے ، صدرآصف زرداری اور راناثناءاللہ نے مذاکرات کی بات کی ، حکومت کوچاہیے، مذاکرات کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ سے متعلق حکومت کے پاس کیاروڈ میپ ہے؟ ہمار اسب سے بڑا مطالبہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی ہے ،اگر انہیں رہا کیا جاتا ہے تو اعتماد بحالی کی جانب مثبت قدم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوتی بھی ہے تو یہ کسی ڈیل کاحصہ نہیں ہو گا ، مقدمات میں کچھ بھی نہیں مگر طول دی جا رہی ہے۔

Related posts

مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قوم کی حمایت حاصل ہے،آرمی چیف

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور بھارت کے میچ میں51 فیصد بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy