Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصدکمی

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی کمی ہوئی ،ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19 اعشاریہ41 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 4 اشیاء ضروریہ مہنگی، 18 اشیاءسستی ہوئیں،حالیہ ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے سستا ہو گیا۔

رواں ہفتے لہسن فی کلو 15 روپے 53 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے سستی ہوئی۔

چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو  کمی آئی،رواں ہفتے دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش بھی سستی ہوئی۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دیں

Mobeera Fatima

سرمایہ کاری کیلئے اقدامات، ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی کی بات کررہے ہیں،مصدق ملک

Mobeera Fatima

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy