Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

پاک نیوزی لینڈ سیریز، رضوان اور نسیم نے ریکارڈ پر نظریں جمالیں

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور انجری سے واپس آنے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ریکارڈز پر نظریں مرکوز کرلیں۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

محمد رضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے 3 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، دونوں کرکٹر نے یہ کارنامہ محض 81 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

رضوان 78 اننگز میں 2 ہزار 981 رنز کیساتھ تیز ترین 3 ہزار سے محض 19 رنز دور ہیں، اگر وکٹ کیپر بیٹر ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن جائیں گے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ایک قابل ذکر سنگ میل کے قریب ہیں، انہوں نے 50 میچز میں 98 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انہیں 100 وکٹوں کے کلب میں شمار ہونے کیلئے محض دو وکٹیں درکار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہوگی، پہلے تین میچز میں بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

ملزمالکان کا سرکاری گندم خریدنے سے انکار

Mobeera Fatima

نواز شریف حکومت بدلنے کی سازشوں میں شریک رہے ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy