Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بعد تجارت اور سیاحت کیلئے کھول دی گئی

پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بند رہنے کے بعد آج سے تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دی گئی۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی معاہدے کے تحت ہر سال پاک چین سرحد کو یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند کیا جاتا ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق سرحدی معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان چار ماہ کے دوران خنجراب سرحد سے پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہتی ہیں تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہتی ہے۔

Related posts

عام صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2، تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط ، وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy