Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلوے نے 9 ماہ میں 66 ارب کما لیے

پاکستان ریلوے کی آمدن ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 9 ماہ میں 66 ارب روپے کما لیے۔

رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان ریلوے کی آمدن 80 ارب روپے سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جب کہ محکمے کے پاس 10 روز کا ڈیزل اسٹاک بھی موجود ہے۔

اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں کے بلاتعطل آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل بھی خرید لیا گیا ہے، سی ای او عامر علی بلوچ کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔

ریلوے پر اعتماد کرنے پر مسافروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ریلوے انتظامیہ نے عید کی اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر کیا گیا۔ریلوے نے ملازمین کی 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی 5 روز قبل ہی بینکوں میں بھجوا دی ہے جب کہ اس سے قبل تنخواہیں تین تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں۔

Related posts

گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی، مجتبیٰ شجاع الرحمن

Mobeera Fatima

مصر کےماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

عیدالفطر کے3دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy