Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بشام واقعے کی مذمت کی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کثیر الجہتی تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔ ایمریٹس ایئر لائن کی پہلی پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے اڑائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ زید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ ایف بی آر میں ٹیکس اصلاحات لائی جا رہی ہیں، تجارت اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related posts

غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر ، مصر ، حماس اور امریکا کے مذاکرات

Mobeera Fatima

شراب پینے والے مسلم شہری کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

فیصل آباد ، ڈمپر کیساتھ تصادم میں رحمان بابا ایکسپریس کا انجن تباہ ، 2 ڈرائیور زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy