Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پارٹی پوزیشن جاری، سنی اتحاد کونسل کے ارکان آزاد قرار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کر دیں، سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کو آزاد ارکان قرار دیا گیا ہے۔

بیو رو رپورٹ(عمران سہیل)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان ماننے سے بھی انکار کر دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو تحریک انصاف کا حمایت یافتہ تسلیم کرلیا۔

سرکاری دستاویز میں آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ قرار دیا گیا، پشاور ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایوان میں حکمران اتحاد کی تعداد 226 اور اپوزیشن ارکان 102 ہیں، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد،ایم ڈبلیو ایم اور پشتونخوا میپ کے 90 ارکان عمر ایوب کے حمایتی ہیں، جے یو آئی کے 11 اور بی این پی مینگل کے ایک رکن نے تاحال حمایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 336 ارکان میں سے اب تک 328 ارکان حلف اٹھا چکے ہیں، جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے اپنا امیدوار لانے کے لئے بھی درخواست نہیں دی۔

Related posts

عمران حکومت کیخلاف منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عدم اعتماد ہوا ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

ایلیٹ فورس نواز، شہباز کا لگایا ہوا پودا، پولیس پر لگے دھبے ہم دھوئیں گے، مریم نواز

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی ایم پی اے کا چالان کرنے پر 2 ٹریفک اہلکار معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy