Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

شہزاد پراچہ: ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی، تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کردی گئیں۔

ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019ء میں ترامیم کی منظوری دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد نہیں ہو گی، اب 65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہو سکے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کی پیش کی تھی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے 2019ء کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں، وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Related posts

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ، ایکس پر پابندی ختم کی جائے ، سعد رفیق

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ 2024-25، 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy