Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑیگا، عوام اور ملک کا سوچیں، عارف علوی

سابق صدر اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، اگر ایسے لوگ اللہ نے پاکستان کو دئیے ہیں تو قدر کیجیئے۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ عارف علوی ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔ چاہتا ہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے۔

سابق صدر نے کہا کہ دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں۔ 8 فروری کے لیے نشان تک چھینا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کیا مشورہ دوں، وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں۔’

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ لوگ دہشتگردی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں، آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

Related posts

سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

کبری خان اور صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

Mobeera Fatima

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy