Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کراچی، مزارِ قائد پر حاضری دی

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے استقبال کیا۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے پر چیمبر آف کامرس کراچی کے عہدیداروں اور کراچی کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے دورے کے دوران شہباز شریف کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔ ان تمام ملاقاتوں میں ملاقاتوں میں صوبے کے سیاسی و امن و امان سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم کے دورہ کراچی کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Related posts

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، نعرے بازی

Mobeera Fatima

پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت کا اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسکولوں کے بچوں کو علم فلکیات سے متعارف کروانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy