Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے5سنیٹرزنے انتخاب روکنے کے لیے آئینی درخواست عدالت میں دائر کردی ہے، موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق سینیٹ اراکین کی تعداد96 ہے، تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے۔

تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے 23 اراکین کی تعداد پوری نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی کیے۔

تحریک انصاف نے عدالت سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔

تحریک انصاف کی سیاسی و کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار ہوئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی سکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے، چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالا صرف ایک ڈیپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔

ذرائع کور کمیٹی کے مطابق جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا،آئینی اسکیم کو پامال کیاگیا، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں ذمہ داروں کیخلاف آئین شکنی کی کارروائی ہونی چاہیے۔

Related posts

گورنر سندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات، ریاست مدینہ کا مسودہ بنانے کی درخواست

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

Mobeera Fatima

جھانوی کپور نے اپنے پسندیدہ کرکٹر بارے انکشاف کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy