Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پنجاب، اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

پنجاب میں گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ سکولزایجوکیشن نے7مئی تک اساتذہ کے کوائف کی درستگی کا حکم دیدیا۔

اسکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کا آن لائن ڈیٹا اضلاع کی سطح پر درست کیا جائے گا، ضلع لاہورکے اساتذہ کا ڈیٹا 23اپریل، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد کے اساتذہ کے کوائف میں درستگی 16اپریل کو کی جائے گی۔

حافظ آباد اورجھنگ کے اساتذہ کا ڈیٹا 18 اپریل، ملتان اورمیانوالی میں اساتذہ کے کوائف 25اپریل،ساہیوال اورسرگودھا میں ڈیٹا 3 مئی،7مئی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی میں ڈیٹا تصحیح کی جائے گی۔

ڈائریکٹرمانیٹرنگ ملک غلام فرید نے کوائف میں درستگی کیلئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔

Related posts

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزاء ، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

خواتین فرمائشیں کرتی ہیں اپنے جیسا بنادیں، نادیہ حسین

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy