Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پولٹری کی ترسیل مکمل طور پر بند

ساہیوال، پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی وجہ سے پولٹری کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو گئی۔

برائلر مرغی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گوشت والی دکانیں بند کر دی گئیں، پولٹری ٹریڈ سے منسلک برائلر سپلائی والی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فارم سے برائلر مہنگا لے کر سستا کیسے سپلائی کریں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اصل ریٹ سے بھی 50،60روپے کم ریٹ دیا،جس پر سپلائی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا تھا کہ نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 32 روپے اضافے کے ساتھ 495 روپے کلو میں سپلائی کی جا رہی ہے۔

چکن فروشوں کی تنظیم سترہ اپریل کی ہڑتال کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جبکہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے سترہ اپریل کوبرائیلر مرغی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ راولپنڈی پولٹری ایسوسی ایشن نے ہڑتال اور احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

Related posts

پنجاب، نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیں

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

ایران میں 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر حملے ، 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ، 8 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy