Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزاء ، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے کو حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے حکومت پرعزم ہے ، اس ضمن میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے  لہٰذا دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی  کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کنسلٹنس کی تعیناتی ضروری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں بارشیں ہو رہی ہیں، این ڈی ایم اے حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل واضع کرے۔

Related posts

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، صارم برنی جیل منتقل

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک شیڈول ، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

Mobeera Fatima

‘قیدی نمبر 804 آپکے سامنے بیٹھا ہے’ عمران خان کا عارف علوی سے مکالمہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy