Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں بارش ، چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ، فیڈرز ٹرپ کرنے سے پشاور میں بجلی معطل

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی جبکہ کئی گھر منہدم ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

بارش ، برفباری اور ژالہ باری کے باعث پشاور، بنوں، شانگلہ  اور باجوڑ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات ہوئے۔ بشام میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں پہاڑی تودہ گر گیا۔

شانگلہ کی تحصيل الپوری لیلونی بانڈہ چینہ کے مقام پر اعتبار خان نامی شخص کے گھر کا ایک کمرہ تیز بارش کی وجہ سے گر گیا، جس میں ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

باجوڑ کے گاؤں خڑیان تحصیل ناواگئ میں کمرے کی چھت گرنے سے ادریس نامی شہری کی اہلیہ اور بیٹی دم توڑ گئیں جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب پیسکو کے تمام فیڈرز ٹرپ کر جانے سے پشاور شہر تاریکی میں ڈوب گیا ۔ 24 گھنٹوں سے معطل بجلی ہونے کی وجہ سے شہریوں نے سحری بھی اندھیرے میں تیار کی، طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے یو پی ایس سمیت دیگر متبادل انتظامات بھی بند ہو گئے۔

Related posts

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار

Mobeera Fatima

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

ایم کیو ایم کے بغیر حکومت بنتی ہے نا بچتی ہے، خالد مقبول صدیقی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy