Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

راشد نسیم نے مزید 20عالمی ریکارڈ توڑ دیے

پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر تاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم نے دو دن میں 20عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 

سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم امریکا، جرمنی، بھارت، سوئزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کے عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

راشد نسیم نے پہلے دن ہفتے کے روز 9 اور اگلے ہی روز مزید 11 ریکارڈ توڑ دیے۔ انہوں نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت کے بھی دو ریکارڈ توڑے ہیں اور پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹیگری، ایک ریکارڈ نی اسٹرائیک، ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا بنایا ہے۔ ایک ریکارڈ ایلبو اسٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری میں قائم کیا۔

پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلوز پہن کر 350کے مقابلے میں 392مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا، ایک اور پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1کلو وزن پکڑ کر 161مکے مارنے کا ریکارڈ 171مکے مار کر توڑ دیا،  یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔

تیسرے ریکارڈ میں 160کے مقابلے میں 172اخروٹ کہنی سے توڑے، چوتھے ریکارڈ میں 3منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 3منٹ میں 820کہنیاں ماری تھیں۔ راشد نسیم نے 882کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پانچویں ریکارڈ میں امریکا کے اجوال شرما کے 5کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا اور 88مرتبہ گھٹنے مارے۔ ریکارڈ نمبر 6میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا، راشد نسیم نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100غبارے پھاڑ دیے۔  اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72کا تھا۔

ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442کے مقابلے میں 481مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159مارنے کے ریکارڈ کو 1285مرتبہ مار کر توڑ دیا۔

نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201مرتبہ چلا کر توڑ دیا، 10ویں ریکارڈ میں ہاتھ میں انڈا پکڑ کر جرمنی کے ریکارڈ 252اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 290اخروٹ توڑے اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

11ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے ماتھے کے ساتھ ایک منٹ میں 119پینسل توڑ ڈالی۔اسی طرح، 12ریکارڈ میں مکے کی مدد سے چاپ اسٹک کے امریکا کے ریکارڈ کو توڑا۔  راشد نسیم نے 120چاپ اسٹک کو چکنا چور کر دیا۔

13ویں ریکارڈ میں ماتھے سے 77یارڈ اسٹک اور 14ریکارڈ میں سر سے 29کے مقابلے میں 39کولڈ ڈرنک کی بوتل کرش کیں اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔

15ویں ریکارڈ میں 60پاؤنڈ وزن کے ساتھ 103جمنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 102جمنگ جیکس کا تھا۔پھر 16ویں ریکارڈ میں ایک کلو وزن کے ساتھ فل ایکس ٹینشن پنچ کا ریکارڈ توڑا، راشد نسیم نے 321مکوں کے مقابلے میں 345مکے برسائے۔

17ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے 11ماربل ٹایئل کو چکنا چور کر دیا اور کہنی کی مدد سے ماربل ٹائیل کو توڑا اور18ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست اور ان سے نن چکو کا ریکارڈ چھین لیا، 186کے مقابلے میں 191مرتبہ نن چکو کو گھمایا۔

آخر میں 19ویں اور 20ویں ریکارڈ میں ککس کے ساتھ بوتل کیپ اوپن کرنے کے دو ریکارڈ اپنے نام کیے، راشد نسیم نے لگاتار 40بوتل کے ڈھکنوں کو کک کی مدد سے اوپن کیا جبکہ اسی کیٹیگری کے ایک اور ریکارڈ میں 30سیکنڈ میں 29کے مقابلے میں 32بوتل اوپن کیں۔

Related posts

پنجاب اسمبلی میں سانحہ9مئی کے حوالے سے قرارداد جمع

Mobeera Fatima

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سلمان خان نے سخت سیکیورٹی میں گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy