Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 9 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1207 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.41 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1226 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں  سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.08 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1183 روپے، راولپنڈی 1179 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1230 روپے، لاہور میں 1270 روپے ریکارڈ کی گئی۔

فیصل آباد1230 روپے، سرگودھا1203 روپے، ملتان 1200 روپے، بہاولپور1230 روپے، پشاور1157 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1150 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ1173 روپے، کوئٹہ 1195 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

Related posts

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصدکمی

Mobeera Fatima

پنجاب اسپیڈ کی طرح پاکستان اسپیڈ بھی نظر آنا شروع ہوگئی، چیئرمین چائنہ ایگزم بینک

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی، انور مقصود

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy