Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

معروف گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔

اس حوالے سے گفتگو میں گلوکارہ نے اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔

شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دْنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Related posts

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 19 جون تک عام تعطیلات کا اعلان

Mobeera Fatima

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے ، مزار اقبال پر حاضری

Mobeera Fatima

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی حادثے میں زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy