Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

معروف تامل اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارت کی تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار ڈینیئل بالاجی 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینیئل بالاجی کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت پر چنئی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد اداکار آج صبح اسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔

اداکار کی لاش کو آخری رسومات کے لیے پورسائی واکم میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جایا جاچکا ہے۔

ڈینیئل کی اچانک موت نے تامل فلم انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کو بھی صدمے سے دوچار کردیا، انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ڈینیئل بالاجی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے، انہوں نے رادیکا سرتھ کمار کی ‘چٹھی’ میں یادگار کردارکے ذریعے ٹیلی ویژن کی دنیا میں انٹری دی، اس ٹیلی ویژن سیریل میں انہوں نے ڈینیئل کا کردار ادا کیا تھا جس سے ان کا نام ہی ڈینیئل بالاجی پڑگیا۔

ڈینیئل بالاجی نے تامل فلموں کے علاوہ متعدد ملیالم، تیلگو اور کناڈا فلموں میں اداکاری  کے جوہر دکھائے۔

Related posts

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1286 روپے کی ہوگئی

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک شیڈول ، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

Mobeera Fatima

پاکستان کا گردشی قرضہ 5.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy