Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

مائیکل تھامسن کا استعفیٰ منظور ، آمنہ عمران ایچی سن کالج کی قائم مقام پرنسپل تعینات

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے آمنہ عمران کو قائم مقام پرنسپل تعینات کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ  گورنر پنجاب اور پرنسپل ایچی سن کے درمیان معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کی فیس معاف کی جس پرمائیکل تھامسن نے احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دیکر اسے کالج کے نظام میں مداخلت قرار دیا۔

گورنر پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل نے 2 سال میں 200 سے زائد چھٹیاں کی ہیں اور ان سے متعلق انکوائری بھی جاری ہے ۔

معاملہ شدت اختیار کرنے پر وفاقی وزیر عطا تارڑ نےایچی سن کالج کے پرنسپل کو فون کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ۔ تاہم آج ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

Related posts

پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا، عظمی بخاری

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے تمام کیسز براہ راست نشر کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy