Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو انصاف نہ ملنے پر پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے ، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

حامد رضا نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا، جس کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

Related posts

سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کا ترکمانستان کے ساتھ فائنل مقابلہ آج ہو گا

Mobeera Fatima

تحائف لینے والا اب اپنے پاس نہیں رکھے گا ، کابینہ نے توشہ خانہ قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

فلم انڈسٹری اور اس سے باہر امیتابھ ہی میرے بہترین دوست ہیں، جیا بچن

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy