Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

شاہین آفریدی پی سی بی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان سے ناخوش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کیے گئے بیان سے ناخوش، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق  شاہین آفریدی بابر اعظم سے متعلق پی سی بی کی طرف سے جاری اپنے بیان سے ناخوش ہیں۔ شاہین تردید جاری کرنے والے تھے لیکن پی سی بی نے انہیں روک دیا۔

ویب سائٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے سابق کپتان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے معاملے سے لاعلم رکھا گیا۔ شاہین اس حوالے سے آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر محسن نقوی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز بابر اعظم کو کپتان بنانے سے متعلق شاہین آفریدی کا بیان جاری کیا تھا۔ اس بیان میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

دوسری طرف سابق کپتان بھی پی سی بی کے اس فیصلے سے ناخوش نظر آئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو کپتان بنانے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران ہوں۔ اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔

Related posts

عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب

Mobeera Fatima

جسٹس بابر کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنیکی درخواستیں 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانے کیساتھ خارج

Mobeera Fatima

پنجاب: خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy