Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

شاہین ہر پِچ پر آؤٹ کرنا چاہتا ہے، وہ عامر سے بہت کچھ سیکھ لے گا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی محمد عامر سے بہت کچھ سیکھ لے گا، شاہین سمجھتا ہے ہر قسم کی پچ پر آؤٹ کرنا ہے۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں انہوں نے دیگر سابق کرکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ہے، وہ شاہین کو اس لیے نہیں سمجھا پاتے کہ وہ بھی آفریدی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں محمد عامر کے آنے سے شاہین شاہ آفریدی کو بہت سپورٹ مل جائے گی کیونکہ عامر تجربہ کار ہے اور ہر قسم کی صورتحال میں عامر کو بال کرنا آتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ اس عمر میں بھی چھکے مارنے کے لیے حاضر ہیں۔ ہماری نمبر ون باؤلنگ ہے، زبردست سٹرینتھ ہے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم ڈیڈ پچز کیوں بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ایشین کمیونٹی بہت زیادہ ہے جہاں پر کمیونٹی ہوگی وہاں پر کرکٹ خود بخود آجائے گی۔

Related posts

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Mobeera Fatima

راشد نسیم نے مزید 20عالمی ریکارڈ توڑ دیے

Mobeera Fatima

جھانوی کپور نے اپنے پسندیدہ کرکٹر بارے انکشاف کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy