Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

شارجہ ، بارشوں کے بعد وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار کر لیا گیا

موسلادھار بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے متعدد علاقوں میں انسانی صحت سے متعلق مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ماہرین صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ  گھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی میں سیوریج کے ملاپ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار کیا گیا ہے ، حکومت کا کہنا ہے کہ شارجہ کے متاثرہ علاقوں میں جلد زندگی مکمل بحال کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد کئی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئے تھے۔

Related posts

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

سیشن عدالت کے باہر وکلاء کا خاور مانیکا پر حملہ، پانی کی بوتلیں پھینکی، تھپڑ مارے

Mobeera Fatima

مبینہ دھاندلی ، تحریک انصاف نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے انتخابی نتائج پھر چیلنج کر دیئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy