Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی آ رہی ہے، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی مارکیٹوں سے قیمتوں کے تقابلی جائزے منگوا لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم سے تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، بلال یاسین نے ایک ملاقات میں بتایا کہ 10 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 600 سے 700 روپے کمی آئی جبکہ 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں اوسط 1300 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیر خوراک پنجاب نے بتایا کہ 80 کلو فائن آٹا/میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کمی ہوئی، اسی طرح 50 کلوگرام سوجی کے تھیلے کی قیمت میں اوسط 1700 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائن آٹے کا تھیلا 11 ہزار سے کم ہوکر 8 ہزار 230 میں دستیاب ہے، سوجی 50 کلوگرام تھیلا 7150 سے کم ہو کر 5450 میں دستیاب ہے، روزمرہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ گندم کی وافر مقدار میں موجودگی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، مارکیٹ کی مستقل چیکنگ سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، صوبہ بھر میں سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

دوسری جانب تندور مالکان نے 15 روپے سے کم روٹی فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 روپے سے کم فروخت نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب نے لاہور میں روٹی 14 روپے اور نان کی قیمت 20روپے مقرر کی ہے تاہم تندوروں میں روٹی 15، نان 25 اور کلچہ 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹس پر روٹی اور نان فروخت ہوگا، روٹی اور نان کی قیمت زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات جاری کی ہیں، روٹی اور نان کی مقررہ کردہ قیمتوں کے حوالے سے افسران مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

Related posts

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی سودے بازی کرنے کیلئے تیار نہیں،عمر ایوب

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2، تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy