Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

گورنر سندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات، ریاست مدینہ کا مسودہ بنانے کی درخواست

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرکے ان سے ریاست مدینہ کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی۔

کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست سے متعلق خدوخال پر بات کی اور کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کسی اور نے کیا، عمل کا موقع مجھے مل رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست کا مسودہ بنانے کی درخواست کی اور کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بھی مدینہ کی ریاست کے نفاذ کی کوشش ہے۔

گورنر  نے کہا کہ مدینہ کی ریاست پہلے مرحلے میں سندھ میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے، اس کے علاوہ گورنر کامران خان ٹیسوری فیضان مدینہ بھی گئے اور معتکفین سے ملاقات کی۔

انہوں نے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے افراد کے لیے انتظامات کو سراہا، جمعتہ المبارک کی نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Related posts

سینئر اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

Mobeera Fatima

نیلم جہلم ایچ پی پی کی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy