Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ سندھ کا اسٹریٹ کرائم پر بیان، ایم کیو ایم رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار کے اسٹریٹ کرائم سے متعلق بیان پر پھٹ پڑے، حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

سینیٹر فیصل سبزواری نے کراچی میں ماہ رمضان کے دوران اسٹریٹ کرائمز کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند ہزار روپے کے لیے شہریوں کو مارا جا رہا ہے، پولیس روکنے میں ناکام ہے۔

فیصل سبزواری  کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ اسٹریٹ کرائم پر عجیب بیانات دے رہے، مذاق نہ کریں۔ پہلے ٹارگٹ کلنگ کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا تھا لیکن اب وزیر داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ کرائم اتنا نہیں جتنا بتایا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پہلے کراچی کے بچوں کو لوٹا جاتا تھا اب یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ مارا بھی جائے۔ دراصل پولیس اور کرمنلز کراچی عید منانے آئے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کراچی آئیں اور ہمارے نمائندوں کے ساتھ بیٹھیں۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو مارا جاتا رہا تو حکومت چھوڑ دیں گے۔ پیپلز پارٹی حکومت کو 15 سال ہوچکے ہیں، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو آپریشن کے مطالبات سامنے آجاتے۔

دوسری طرف گورنر سندھ نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ آپ  اپنے کام سے کام رکھیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے بیان دیا کہ جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں کرائم کا نوٹس لیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 69 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی مزید سستا

Mobeera Fatima

سعودی ٹیک فرم کا امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

زہر دیئے جانیکا خدشہ ، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy