Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

سونے کے نرخوں میں معمولی کمی

تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گیا ۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 236 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز سونا 3 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 2،415 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔ گزشتہ ماہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت نئی قیمت 248,500 روپے تک آگئی تھی ۔

Related posts

ایران کے ڈرونز اور میزائل مار گرانے پر اسرائیل کے ایک ارب ، 35 کروڑ ڈالر خرچ ہو گئے

Mobeera Fatima

موزمبیق میں کشتی ڈوب گئی ، 90 افراد ہلاک ، 25 لاپتہ

Mobeera Fatima

عمران حکومت کیخلاف منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عدم اعتماد ہوا ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy