Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستانمعیشت

فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور یہ فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آئے ہیں، یہ خود محتاج اور ریموٹ کنٹرول ہیں تو پھر ان سے کیا مذاکرات کریں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ میرا لیڈر اپنے لیے کوئی این آر او نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے ہم مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان پہلے دن سے چاہتا ہے کہ انگیج کریں مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک، فوج اور تمام ادارے میرے ہیں سب دیکھیں گے کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے۔

Related posts

پاکستان کیلئے نہ کھیل پایا لیکن پاکستان کیخلاف کھیل رہا ہوں، علی خان

Mobeera Fatima

ڈالر سستا دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا ، آصفہ بھٹو حلف اٹھائیں گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy