Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

حافظ حمد اللہ کامولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے راناثنا اللہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد کردیا۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  نے ہمشیہ مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بات اب منانے سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ کوئی بتائے آخر مولانا کو کس مقصد کیلئے منایا جائیگا، اقتدارکیلئے؟ ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں اور نہ ہی ہم اقتدار کے بھوکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت اور مفاہمت سے جو فائدہ اٹھانا تھا، اٹھا لیا، اب ہمیں کوئی بھی دھوکا نہیں دے سکتا، 8فروری کو ایک ڈراما رچایا گیا۔

حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ 8فروری کے انتخابات میں ایسی دھاندلی کی گئی جوتاریخ میں نہیں ہوئی، کہتے تھے صاف شفاف الیکشن ہوں گے لیکن نہ ہوئے، یہ عوام کی منتخب اور جمہوری حکومت نہیں ہے۔

Related posts

ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ ، اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے

Mobeera Fatima

ہتک عزت بل پر مشاورت نہیں ہوئی ، منظور کرتے وقت ہمارا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا ، پیپلز پارٹی

Mobeera Fatima

فیصل آباد ، نجی بینک کا ایریا منیجر صارفین کے ایک ارب روپے لیکر امریکا فرار

Admin

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy