Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

دو ماہ کیلئے سیاست سے دور ہوں، عمران خان سے تعلق تھا اور ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے دو ماہ کے لیے وہ سیاست سے دور ہیں، اس کے بعد دیکھیں گے کہ سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دیے گئے ہیں۔ میرا کیس وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر بنایا گیا ہے، اگر سزا بنتی ہے تو دے دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے بلو رانی کا نام استعمال کیا ہے۔ بلاول بھٹو جب وزیر خارجہ تھے تب شکایت کرتے تو کیس کی بات تھی، میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔ نواز شریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئے ہیں، عوام صرف دو مہینے انتظار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تعلق تھا اور ہے۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔

Related posts

قائرہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات، عید کے موقع پر جنگ بندی کا امکان

Mobeera Fatima

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ 2024-25، 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy