Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

شادی سے قبل ساتھ رہنے کی حمایت، مکیش کھنہ کا زینت امان کو کرارا جواب

بالی ووڈ کے معروف اداکار و میزبان مکیش کھنہ نے اداکارہ زینت امان کو شادی سے قبل ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے لڑکے اور لڑکی کے ایک ساتھ رہنے کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل اداکارہ زینت امان نے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے لڑکے اور لڑکی کے شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے کی حمایت کی تھی، جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

پہلے اداکارہ ممتاز اور سائرہ بانو نے زینت امان کے مشورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب معروف اداکار و میزبان مکیش کھنہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

مکیش کھنہ نے اپنے انٹرویو کے دوران زینت امان کے مشورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مغربی خیالات ناقابل قبول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری ثقافت اور تاریخ اس بات کی اجازت نہیں دیتی کے ایک لڑکا اور لڑکی شادی سے قبل ایک ساتھ زندگی گزاریں، یہ رواج ہمارے یہاں مغربی تہذیب سے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زینت امان نے اپنی زندگی مغربی تہذیب کے مطابق گزاری ہے اس لیے وہ ایسی باتیں کر رہی ہے لیکن شادی سے قبل ایک لڑکے اور لڑکی کا میاں بیوی کی حیثیت سے اکٹھے رہنا کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ ایسی باتیں کرنے والوں یا ایسے مشورے دینے والوں کو بولنے سے قبل سوچنا سمجھنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ بھی مقرر

Mobeera Fatima

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول جاری

Mobeera Fatima

لاہور: پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین نے ہاؤس فُل کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy