Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 47 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال گزشتہ روز بدھ کو کارو بار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.25 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے رہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 1 روپے 34 پیسے سستا ہونے کے بعد 355 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 353.93 روپے پر بند ہوا۔ جبکہ یورو کی قیمت 73 پیسے کی کمی کے بعد 301روپے ہو گئی ہے۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ، سعودی ریال 2 پیسے کے اضافے سے 74 روپے 25 پیسے جبکہ درہم 3 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 83 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1286 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Mobeera Fatima

مجھے پکڑوانے میں محسن نقوی کا کردار اہم تھا، پرویز الٰہی

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy