Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا

دوسرے کاروباری کے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 84 روپے بندہوا۔

آج صبح کاروبار  کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 80 پیسے پرٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک  میں ڈالر معمولی کمی کے بعد 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب مسلسل کئی روز مہنگا ہونے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے۔

جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 2273 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا، عظمی بخاری

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات میں دیہاڑیاں لگ رہی ہیں ، پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کمائے ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy