Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

آئی ایم ایف قسط اس ہفتے کے آخر تک جاری ہو جائیگی ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام ضروری ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ٹیکس کی شرح میں اضافہ ضروری ہے۔

اسلام آباد بزنس سمٹ 2024 میں “ترقی کے لیے تعاون” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9 فیصد ہے جو خطے میں سب سے کم ہے،توانائی کے نقصانات کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں آئی ایم ایف کی جانب سے آخری قسط جاری ہو جائے گی، اسٹاک مارکیٹ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔ ہم معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا، اس وجہ سے تمام وزراتوں کو کہا  کہ سرکاری اداروں کو نجکاری کے طرف لے جائیں، ہم نجکاری کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہو کر 1.0 بلین ڈالر رہ گیا ،لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے چلنا پڑے گا۔

Related posts

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دیدی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں 16 تا 22 اپریل میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ کے ججز کیلئے 3ناموں کی منظوری، ججوں کی تعداد17ہوجائے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy