Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

سکولوں کے نصاب میں ناظرہ قرآن شامل کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں کے نصاب میں ناظرہ قرآن شامل کرنے پر انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ وزارت تعلیم سے پوچھا کیا ایکٹ 2017 کے تحت لازمی قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کیا؟

بتایا گیا کہ قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ نے ناظرہ قرآن اور قرآن پاک کے ترجمے کیلئے این او سی جاری کیے۔

اسلام آباد پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں کو بھی عملدرآمد کیلئے خطوط لکھے، وزارت تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے کتابوں کے سات والیمز بھی جمع کرائے۔

عدالت نے کہا کہ یہ کورسز اردو، انگریزی اور سندھی زبان میں طلبا کیلئے چھاپے گئے ہیں، گریڈ ون سے فائیو تک قرآن پاک کی تعلیم نصاب میں شامل کی گئی۔

گریڈ 6 سے 12 تک قرآن پاک کا ترجمہ نصاب میں شامل کیا گیا، واضح رہے کہ سید مسعود حسن گیلانی نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

Related posts

تمام وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کیلئے وقت نکالیں، بل گیٹس

Mobeera Fatima

میٹرک و انٹر کے طلباء کی چھٹیاں فوری منسوخ کی جائیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

سلمان خان مجھے زیادہ کام اور پیسہ کمانے کا مشورہ دیتے ہیں، رندیپ ہودا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy