Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

رمضان میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکم نامہ منسوخ

ماہ مقدس کے دوران سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا۔

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری حکم نامے میں تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کی ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں طلبہ و طالبات سے ڈانس کروانے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا کہا گیا تھا۔

اسلامی اقدار سے متصادم اس نوٹی فکیشن کے اجرا پر والدین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا، تاہم وزارت تعلیم نے ڈانس ایجوکیشن کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا، جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام سرکاری اسکولوں میں ڈانس ایجوکیشن حکمنامہ واپس لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بچوں سے رقص کروا کر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی یونیسکو مہم ایجوکیشن ان دی ائر کا حصہ ہے، جس کے تحت بچوں میں ایجوکیشن تھرو ڈانس کو فروغ دینا ہے۔

Related posts

کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی باز گشت ، گورنر سندھ کیلئے مقبول باقر کا نام زیر گردش

Mobeera Fatima

ڈالر مزید مہنگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز

Mobeera Fatima

فیڈرل بورڈ، گیارہویں کے امتحان میں بدنظمی، پرچہ 45 منٹ تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy