Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد، سنی اتحاد کونسل کا جمعہ کے روز بھر پور احتجاج کا اعلان

سنی اتحاد کونسل نے ضمنی انتخابات مسترد کر تے ہوئے جمعہ کے روز تمام صوبائی حلقوں میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ڈھونگ رچایا گیا، الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی، ضمنی انتخابات میں گجرات پولنگ اسٹیشن میں ہمیں روکا گیا،ایک پولنگ سٹیشن پرامیدوار کے والد نے بتایا کہ ووٹ تو پہلے ہی ڈالے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب میں کھلی دھاندلی ہوئی ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری روکا جائے اگر دھاندلی ہوئی ہے تو جیت کا نوٹیفکیشن کسی صورت نہیں ہونا چاہئے، موجودہ الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب پر آرٹیکل 6 کے پرچے ہونے چاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف نے کم اور اس کی جگہ لڑنے والے امیدوار نے زیادہ ووٹ لیے ہیں،  ہماری الائنس ”تحریک تحفظ آئین پاکستان ”کے تحت فیصل آباد سے آغاز کریں گے، کراچی میں بھی الائنس کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا، جبکہ جمعہ کے روز تمام صوبائی سیٹوں پر بھرپور احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔

انکا مزیدکہنا تھا کہ گجرات میں بھی ایک بڑا جلسہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی رہنما ؤں نے کہا کہ اندرون سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی بھرپور جلسے کریں گے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہ ہوگی تحریک جاری رہے گی،کل کے الیکشن کو الیکشن کہنا بھی توہین ہے۔

Related posts

ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا کیس، علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy