Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ایس ایس پی نے اہلکار کو تعویذ گنڈے کے الزام پر سزا دے دی

سندھ پولیس میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، ایس ایس پی نے پولیس اہلکار کو تعویذ گنڈے کے الزام میں سزا دے دی۔

ایس ایس پی آر آر ایف ثاقب ابراہیم اور ان کے اہل خانہ نے اہلکار عبدالقیوم پر تعویذ گنڈے کرانے کا الزام لگایا ہے،ایس ایس پی ثاقب ابراہیم نے سزا کے طور پر عبدالقیوم کی دو سال کی سروس ختم کردی۔

اس حوالے سے جاری کیے جانے والے حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ عبدالقیوم نے قبرستان جاکر ایس ایس پی ثاقب ابراہیم کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام معلوم کیے۔

یہ نام عبدالقیوم نے ایک اور اہلکار غلام مرتضیٰ کو تعویذ کے لیے دیے،حکم نامے کے مطابق اہلکار عبدالقیوم نے غیر قانونی کام کرانے کے لیے ایس ایس پی اور ان کے اہل خانہ پر تعویذ گنڈے کرائے۔

غلام مرتضی نے ڈی ایس پی کے سامنے اعتراف کیا کہ عبدالقیوم نے اسے تعویذ گنڈے کے لیے ایس ایس پی ثاقب ابراہیم اور ان کے اہل خانہ کے نام دیے۔

حکم نامے میں الزام لگایا گیا ہے کہ عبدالقیوم ایس ایس پی ثاقب ابراہیم کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے، عبدالقیوم کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے لیکن اس نے اطمینان بخش جواب ہیں دیے۔

بدتمیزی کرنے پر عبدالقیوم کی دو سال کی سروس ختم کردی گئی،حکم نامے کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی کے طور پر اہلکار عبدالقیوم کا تبادلہ اس کے آبائی ضلع گھوٹکی میں کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف عبدالقیوم کا موقف ہے کہ میں تعویذ کو نہیں مانتا، الزامات بے بنیاد ہیں۔ میری کردار کشی کی گئی ہے اور سخت سزا دی گئی ہے، عبدالقیوم نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

ریال میڈرڈ اٹھارہویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

Mobeera Fatima

مدینہ منورہ، 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ ، مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy